حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،قم المقدسہ/ شعبہ خواہران جامعہ روحانیت بلتستان کی جانب سے جناب زینب کبری سلام اللہ علیہا کے آثار و افکار پر مبنی خطبہ کا انعامی مقابلہ منعقد کیا گیا۔
ترویج افکار زینبی اور دختران ملت کو کردار زینبی سے روشناس کرانے کے لئے جامعہ روحانیت شعبہ خواہران کی جانب سے حضرت زینب کبری سلام اللہ علیہا کے آثار اور افکار پر مبنی خطبہ کا انعامی مقابلہ منعقد کیا گیا جس میں خواہران کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب انعامات 17 ربیع الاول عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے عظیم اور پروقار جشن کے موقع پر انجام پائے گی۔
اس مقابلے کا پہلا انعام مشہد مقدس کا اہل خانہ کے ساتھ زیارتی سفر ہے اور ساتھ ہی دیگر ممتازین اور شرکت کرنے والوں میں نفیس نقدی اور غیر نقدی انعامات بھی تقسیم کئے جائیں گے۔